انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 142 روپے کی بلند ترین سطح پر
ڈالر کی قیمت میں اضافہ اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط مان لی ہیں اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 نومبر 2018ء): ڈالر کی قیمت میں 8 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 142 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ ڈالر کی قیمت بڑھنے پر رد عمل دیتے ہوئے ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں آج ہونے والا اضافہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نےآئی ایم ایف کی شرائط مان لی ہیں ، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نےآئی ایم ایف سےمعاہدہ کرلیا ہے لیکن عوام سے جھوٹ بولا جا رہا ہے۔ ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام کوبتایا جائے کہ کن شرائط پر معاہدہ کیا گیا ہے؟ وزیرخزانہ اسد عمر نے حکومت کی 100 روزہ کارکردگی کی تقریب میں بھی جھوٹ بولا اور قوم کودھوکہ دیا۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ڈالرکی قدرمیں اس اضافے سے ملک میں بد ترین مہنگائی آئے گی موجودہ حکومت نے عوام سے جھوٹ بولا ہے۔ قوم سےجھوٹ بولنےاورعوام کو دھوکہ دینے پر وزیراعظم عمران خان مستعفی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ وقت اورحالات اس بات کی گواہی دے رہے ہیں کہ انڈے م...