انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 142 روپے کی بلند ترین سطح پر


ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام کوبتایا جائے کہ کن شرائط پر معاہدہ کیا گیا ہے؟ وزیرخزانہ اسد عمر نے حکومت کی 100 روزہ کارکردگی کی تقریب میں بھی جھوٹ بولا اور قوم کودھوکہ دیا۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ڈالرکی قدرمیں اس اضافے سے ملک میں بد ترین مہنگائی آئے گی
موجودہ حکومت نے عوام سے جھوٹ بولا ہے۔ قوم سےجھوٹ بولنےاورعوام کو دھوکہ دینے پر وزیراعظم عمران خان مستعفی ہوں ۔
انہوں نے کہا کہ وقت اورحالات اس بات کی گواہی دے رہے ہیں کہ انڈے مرغی کی سرکارنہیں چلےگی۔ حکومت چلانا اور قوم کے مسائل کاحل کرناعمران حکومت کے بس کی بات نہیں ہے ۔ خیال رہے کہ کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں تیزی سے اُتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کے تحت انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر ایک دن میں 8 روپے مہنگا ہوا۔ جس کے باعث آج انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 142 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ماہر معاشیات کا کہنا ہے کہ روپےکی قدرمیں کمی سےمہنگائی کا طوفان آجائے گا۔ ڈالر کی قیمت میں اضافے سے درآمدی مصنوعات جس میں کھانے کا تیل، مختلف دالیں، خشک دودھ، پیٹرول، ڈیزل، الیکٹرونکس مصنوعات، موبائل فونز، موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں وغیرہ سب کچھ مہنگا ہونے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ افراط زر کی شرح میں بھی اضافہ ہوگا، جبکہ غیر ملکی قرضے اور ادائیگیوں کا حجم بڑھ جائے گا۔

Comments
Post a Comment