دنیا کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی اعمار نےنیا پاکستان ہاوسنگ اسکیم میں سرمایہ کاری کرنے کی پیش کش کردی

دنیا کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی اعمار نےنیا پاکستان ہاوسنگ اسکیم میں سرمایہ کاری کرنے کی پیش کش کردی اسلام آباد (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 اکتوبر 2018ء) دنیا کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی نیا پاکستان ہاوسنگ پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کی خواہاں، متحدہ عرب امارات کی تعمیراتی کمپنی ایمار وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اعلان کردہ منصوبے کے تحت کم لاگت گھر تعمیر کرنے کیلئے تیار ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے عام انتخابات سے قبل اپنی جماعت کا منشور پیش کرتے ہوئے اعلان کیا تھا ملک کے مختلف شہروں میں غریب عوام کیلئے سستے گھر تعمیر کیے جائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے انتخابات میں کامیابی اور وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد قوم سے کیے گئے اپنے پہلے خطاب کے دوران بھی اعلان کیا کہ حکومت غریب اور کم آمدنی والے افراد کیلئے ملک کے مختلف شہروں میں 50 لاکھ گھر تعمیر کرے گی۔ یہ گھر 5 سال کے عرصے کے دوران تعمیر کرنے کا اعلان کیا گیا۔ حکومت نے اس منصوبے کا نام نیا پاکستان ہاوسنگ پراجیکٹ رکھا۔ تاہم اس حوالے سے ناقدین نے اعتراض کرتےہوئے کہا کہ اس منصوبے کیلئے اربوں ڈالرز سرمائے کی...