نیب ریفرنسز، احتساب عدالت کو 24 دسمبر تک فیصلہ سنانے کا حکم
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے نواز شریف کے خلاف ریفرنسز میں احتساب عدالت کو 24
دسمبر تک فیصلہسنانے کا حکم دے دیا ہے۔
دسمبر تک فیصلہسنانے کا حکم دے دیا ہے۔
احتساب عدالت کی جانب سے نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنسز کی مدت میں توسیع کے لیے خط لکھا گیا۔ جس پر سپریم کورٹ نے نیب ریفرنسز کی مدت میں آٹھویں بار توسیع کرتے ہوئے ریفرنسز کی سماعت جلد مکمل کرنے کا حکم جاری کیا۔
سپریم کورٹ نے نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے وکیل 17 دسمبر شام چار بجے تک اپنے دلائل مکمل کر لیں تاکہ 24 دسمبر سے قبل فیصلہ سنایا جا سکے۔
ریفرنسز کی مدت میں توسیع کی سماعت کے دوران چیف جستس پاکستان جسٹس ثاقب نثار اور خواجہ حارث کے درمیان تلخ جملوں کا بھی تبادلہ ہوا۔
Comments
Post a Comment