کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملہ ، دو پولیس اہلکار شہید
ڈی آئی جی ساؤتھ نے دو پولیس اہلکاروں کی شہادت کی تصدیق کر دی
(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 نومبر 2018ء) : کراچیکے علاقہ کلفٹن بلاک 4 میں چینی قونصل خانے پر دہشتگردوں نے
حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید عالم اوڈھو نے واقعہ میں دو پولیس اہلکاروں کے شہید ہونے کی تصدیق کر دی۔ ڈی آئی جی ساؤتھ نے بتایا کہ حملے میں ایک شخص زخمی بھی ہو itا۔ ان کا کہنا تھا کہ چینی قونصلیٹ کے باہر پولیس کی بھاری نفری موجود ہے اور قونصلیٹ کے آس پاس کے علاقہ کو پولیس نے سیل کر دیا ہے ۔

دوسری جانب ایس ایس پی ساؤتھ میر محمد شاہ کی سربراہی میںپولیس ٹیم نے آپریشن شروع کردیا ہے۔یاد رہے کہ آج صبحکراچی میں چینی قونصل خانے پر دہشتگردوں نے حملہ کیا۔چینی قونصل خانے کے قریب دہشتگردوں نے سکیورٹی گارڈز پر حملہکیا جس پر پولیس کی بھاری نفری کو چینی قونصل خانے طلب کر لیا گیا ۔
(جاری ہے)
زیر بحثکراچی میں چینی قونصل خانے پر حملہٹرمپ اور عمران خان میں لفظی جنگعمر سیف برطرفایس پی طاہر داوڑ کا افغانستان میں قتلنیب بڑی گرفتاریوں کیلئے تیارآسیہ بی بی کیسعافیہ صدیقی کی رہائی کی کوششیں
پاکستان کے سکیورٹی ادارے زندہ باد ، پولیس اور رینجرز اہلکار چینی قونصلیٹ میں داخل
کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملہ ، دو پولیس اہلکار شہید
ڈی آئی جی ساؤتھ نے دو پولیس اہلکاروں کی شہادت کی تصدیق کر دی
 سمیرا فقیرحسین جمعہ 23 نومبر 2018 10:10

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 نومبر 2018ء) : کراچیکے علاقہ کلفٹن بلاک 4 میں چینی قونصل خانے پر دہشتگردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید عالم اوڈھو نے واقعہ میں دو پولیس اہلکاروں کے شہید ہونے کی تصدیق کر دی۔ ڈی آئی جی ساؤتھ نے بتایا کہ حملے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ چینی قونصلیٹ کے باہر پولیس کی بھاری نفری موجود ہے اور قونصلیٹ کے آس پاس کے علاقہ کو پولیس نے سیل کر دیا ہے ۔
دوسری جانب ایس ایس پی ساؤتھ میر محمد شاہ کی سربراہی میںپولیس ٹیم نے آپریشن شروع کردیا ہے۔یاد رہے کہ آج صبحکراچی میں چینی قونصل خانے پر دہشتگردوں نے حملہ کیا۔چینی قونصل خانے کے قریب دہشتگردوں نے سکیورٹی گارڈز پر حملہکیا جس پر پولیس کی بھاری نفری کو چینی قونصل خانے طلب کر لیا گیا ۔
(جاری ہے)
دہشتگردوں کی قونصل خانے کے اندر موجودگی پر پولیس نے مزید بھاری نفری اور رینجرز کو طلب کر لیا ہے جبکہ ریسکیو حکام بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق دونوں اطراف سے فائرنگ کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔ قونصل خانے کی عمارت سے دھواں اُٹھتا ہوا بھی دکھائی دے رہا ہے۔ قونصل خانے کے اندر سے دو دستی بم بھی پھینکے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دہشتگردوں کے حملے کے بعد چینی سفارتخانے کو جانے والی ٹریفک کو روک دیا گیا ہے جبکہپولیس اور دہشتگردوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق چینی قونصل خانے کے پاس سے ایک مشکوک گاڑی بھی برآمد ہوئی ہے جس کے حوالے سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دہشتگرد اسی گاڑی میں سوار ہو کر آئے۔ دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے فوری بعد علاقہ سے دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں البتہ دھماکوں کی نوعیت سے متعلق کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔ ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تینوں دہشتگرد چینی قونصل خانے کے اندر موجود ہیں۔
ایک دہشتگرد قونصل خانے کے اندر، دوسرا قونصل خانے کے مین گیٹ پر جبکہ تیسرا دہشتگرد پولیس پر فائرنگ کر رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ پولیس قونصل خانے میں موجود عملے کی باحفاظت بازیابی کے لیے حکمت عملی تیار کر رہی ہے جس کے لیے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور رینجرز کی مدد طلب کر لی گئی ہے۔
Comments
Post a Comment