بھارت میں پہلی مرتبہ فوج نے حکومت کیخلاف بغاوت کردی



وج پر کرپشن کے الزامات لگائے جانے پر بھارتی آرمی چیف حکومت پر پھٹ پڑے، واضح الفاظ میں وارننگ دے دی
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ نومبر 2018ء)بھارت میں پہلی مرتبہ فوج نے حکومت کیخلاف بغاوت کردی، فوج پر کرپشن کے الزامات لگائے جانے پر بھارتیآرمی چیف حکومت پر پھٹ پڑے، واضح الفاظ میں وارننگ دے دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے پڑوسی ملک بھارت میں پہلی مرتبہ سول ملٹری تناو شدت اختیار کر گیا ہے۔ پہلی مرتبہ دیکھنے میں آ رہا ہے کہ بھارتی فوج کی قیادت کھل کر اپنی ہی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے لگی ہے۔
گزشتہ کچھ ماہ سے بھارتی حکومت پر دفاعی معاہدوں میں کرپشنکیے جانے کے الزامات لگ رہے ہیں۔ بھارت کی مودیسرکاری نے ان الزامات سے خود کو بچانے کیلئے سارا الزام اپنی فوج کی قیادت پر دھر دیا ہے۔ مودی سرکار کے اس اقدام نے بھارتی فوج کی قیادت کو غصے کا شکار کر دیا ہے۔
اس تمام معاملے پر بھارت کے آرمی چیف نے سخت ردعمل دیتے ہوئے حکومت کو واضح الفاظ میں وارننگ دے دی ہے۔
فوج پر کرپشن کے الزامات لگائے جانے پر بھارتی آرمی چیفحکومت پر پھٹ پڑے ہیں۔ بھارتی آرمی چیف کا سخت لہجے میں کہنا ہے کہ فوج پر کیچڑ اچھالنے سے گریز کیا جائے۔ اس معاملے سے متعلق بھارت کے صحافیوں اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں ممکنہ طور پر بھارتی فوج اور حکومت کے درمیان تناو بڑھ سکتا ہے۔ کشمیر کے حالات اور دفاعی معاہدوں میں کرپشن کے باعث فوج اور مودی سرکار دونوں شدید دباو میں ہیں۔
ایسے میں دونوں ایک دوسرے پر تمام الزام دھر کر خود کو بے گناہ ثابت کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ یہ تمام صورتحال دوسرے ممالک میں دہشت گردی اور عدم استحکام پھیلانے والے بھارت کیلئے خطرناک شکل اختیار کر لے گی۔ اس تمام صورتحال سے بھارت خود عدم استحکام کا شکار ہو جائے گا

Comments

Popular posts from this blog

Guman By Jaun Elia Poetry Book Pdf Download

Goya By Jaun Elia Pdf Download free