Imran Khan Best Reply On Donald Trump Statement About Pakistan All Tweets In Urdu
غلط بیانات زخموں پر نمک چھڑکنے کے موجب ہیں۔ ہم نے دہشت گردی کیخلاف امریکی جنگ کا خمیازہ جانوں کے ضیاع اور معاشی عدم استحکام کی شکل میں بھگتا ہے۔ٹرمپ کو تاریخی حقائق سے آگاہی درکار ہے۔ہم امریکی جنگ میں پہلے ہی کافی نقصان اٹھا چکے ہیں،اب وہی کریں گے جو ہمارے مفاد میں ہوگا۔ کسی اور اتحادی کا نام لے سکتے ہیں جس نے اس نوعیت کی قربانیاں پیش کی ہوں؟ اپنی ناکامیوں کا الزام پاکستان کے سرتھوپنے کی بجائے امریکہ کو تجزیہ کرنا چاہئیے کہ 140،000 ناٹو، اڑھائی لاکھ افغان فوجیوں اور ایک کھرب ڈالرز کے اخراجات کے باوجود طالبان پہلے سے توانا کیوں ہیں؟ پاکستان کیخلاف جنابِ ٹرمپ کی ہرزہ سرائی پر ریکارڈ کی درستگی ضروری ہے۔ 1. ستمبر 11 کے حملوں میں ایک بھی پاکستانی ملوث نہ تھا مگر پاکستان نے امریکی جنگ میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا۔ 2. اس جنگ میں 75 ہزار پاکستانی جان سے گئے اور معیشت کو 123 ارب ڈالرز کا شدید دھچکہ پہنچا امریکہ کی جانب سے پاکستان کو 20 ارب ڈالرز کی حقیر سی امداد دی گئی۔ 3. ہمارے قبائلی علاقے تباہ ہوئے اور لاکھوں افراد بے گھر ہوئے۔ اس جنگ نے عام پاکستانی کی زندگی کو تہہ وبالا کر دیا۔ پاکستان ...