یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

پاکستان میں یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خامتیل مزید سستا ہونے سے پاکستان میں بھی قیمتیں کم ہونے کی اُمید جاگ گئی ہے۔ پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کم سے کم دس روپے فی لیٹر تک سستا کیا جاسکتا ہے۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 86 ڈالر سے 62 ڈالر53 سینٹ فی بیرل ہوگئی ہیں۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی یہ قیمت 9 ماہ کی کم ترین سطح پر ہے۔ 4 اکتوبر سے اب تک خام تیل کی قیمت میں 24 ڈالرفی بیرل کمی ہوئی۔ 4 چار اکتوبر کو خام تیل کی عالمی قیمت 86ڈالر فی بیرل تھی۔ واضح رہے کہ گذشتہ ڈیڑھ ماہ سے خام تیلکی قیمت میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔ عالمی قیمت میں کمی کے تناسب سے پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کم سے کم دس روپے فی لیٹر تک سستا کیا جاسکتا ہے۔
(جاری ہے)
اس حوالے سے وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر بھی عوام کو خوشخبری سنا چکے ہیں۔ اسد عمر نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں نومبر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوئی ہیں، یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کردیں گے۔اسد عمر نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بجلی کی قیمت جتنی بڑھانی تھی بڑھ چکی ہے،لیکن اب آئی ایم ایفکے ساتھ کیا مذاکرات ہوتے ہیں اس پر مزید بجلی بڑھانے کا دیکھیں گے۔
لیکن ہمارا تو بجلی کی قیمتیں بڑھانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔اب تک بجلی کی تنی قیمت زیادہ کی گئی ہے اس میں 70 فیصد پاکستانیوں کیلئے بجلی کی قیمت میں ایک پیسا بھی اضافہ نہیں کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ پٹرول پر ٹیکس کی شرح پچھلے 15 سالوں میں سب سے کم شرح ہے۔ پٹرول کی قیمتوں میں عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے اضافہ کیا ہے۔ہمارے تین مہینوں میں پہلے مہینے میں ڈیزل ساڑھے چھ روہے سستا ہوا اور اڑھائی روپے پٹرول سستا ہوا۔
دوسرے مہینے میں اوگرا نے کہا کہ قیمتیں بڑھائیں ہم نے قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا۔ جبکہ تیسرے مہینے میں انہوں نے جتنی قیمتیں بڑھانے کی بات کی اس سے بھی آدھی قیمتیں بڑھائی ہیں۔اسی نومبر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں گرنا شروع ہوئی ہیں تواب ہم یکم دسمبر کو ریلیف دیں گے۔

Comments

Post a Comment

Popular posts from this blog

Guman By Jaun Elia Poetry Book Pdf Download

Goya By Jaun Elia Pdf Download free